5 اکتوبر 2014 - 18:12
 عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے ضلوعیہ، قادسیہ اور تکریت شہروں میں کم سے کم 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رضاکار فورس کی مدد سے انجام پانے والی اس کارروائي میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراقی فوج نے کہا ہے کہ صوبۂ صلاح الدین میں ہونے والی اس کارروائي میں دہشت گردوں کی بہت سی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئي ہیں اور دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ادھر العراقیہ ٹی وی چینل نے عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فوج اور رضا کارفورس نےصوبۂ نینوا کے ربیعہ علاقے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ربیعہ علاقے میں پیش مرگ فورس نے ہی کم سے کم 30 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس فورس نے کئي اہم علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرالیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲