4 اکتوبر 2014 - 17:31
کوئٹہ میں شیعہ بستی پر خودکش حملہ، پانچ افراد شہید

کوئٹہ میں شیعہ بستی میں کئے گئے خودکش دھماکے میں پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں اسلام دشمن عناصر کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر خوشی کے موقع پر دراندازی کر کے شیعوں کی خوشیوں کو عزا میں بدل دیں۔ آج بروز ہفتہ بوقت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن علی آباد روڈ پر ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کیجانب سے خودکش دھماکہ کیا گیا۔ دھماکہ شیعہ آبادی کے علاقے بسم اللہ شادی ہال کے قریب اُس وقت کیا گیا، جب عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی۔ اب تک اس دہشتگردانہ دھماکے میں خواتین سمیت پانچ افراد شہید جبکہ پچیس تک کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد ریسکو ذرائع کی جانب سے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے علی آباد ہزارہ ٹاؤن کا وہی علاقہ ہے جہاں اس سے قبل بھی تین مرتبہ دہشتگردی کے بڑے واقعات رونماء ہوچکے ہیں۔ جن سے بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ مذکورہ واقعات کے بعد ہزارہ ٹاؤن چاروں اطراف سے ایف سی بلوچستان کے حصار میں تھا، علاقے میں اتنی بھاری سکیورٹی ہونے کے باوجود دہشتگردی کے اس واقعے کا رونما ہونا، ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

 ہزارہ ٹاون میں خود کش حملے میں ہلاکتوں کے بعد بلوچستان شیعہ کونسل نے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان شیعہ کونسل کے مطابق 7روزہ تک سوگ منایا جائے گا۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲