اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک حماس ماضی کی طرح صرف دفاعی تحریک نہیں رہے گي۔ اسماعیل ہنیہ نے آج غزہ میں عید قربان کی نماز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید عید فتح، عید سربلندی اور عید شہادت ہے اور ہم اب محض دفاعی پوزیشن میں نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزاحمتی گروہوں کا اتحاد اور صیہونی حکومت کے مقابل عوام کی جانب سے ان گروہوں کی حمایت فتح و کامرانی کا راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی گروہ مذاکرات میں بھی بھرپور طرح سے سیاسی لحاظ سے استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ خداوند متعال کی مرضی سے حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی بڑے گروہ پر چھوٹے گروہ کی کامیابی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف کامیابیوں کا آغاز غزہ اور جنوبی لبنان سے صیہونی فوجی کی ذلت آمیز پسپائي سے ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲