3 اکتوبر 2014 - 17:14
شمالی کوریا مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادہ

شمالی کوریا نے چھے فریقی مذاکرات میں شامل ہونے پر آمادگي کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے سو سی پیانگ نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے لئے شمالی کوریا کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کو شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنا ہونگي۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام امریکہ کے مقابل ڈیٹیرینٹ نوعیت کا ہے اور امریکہ کے خطرے کے مقابل اس کی حفاظت کرتا ہے۔ واضح رہے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے چھے فریقی مذاکرات کے چھے دور ہوئے ہیں لیکن امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲