3 اکتوبر 2014 - 17:11
 ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری

ہانگ کانگ میں آج بھی مظاہرے جاری رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہانگ کانگ میں آج بھی مظاہرے جاری رہے۔ ڈی پی اے کے مطابق مظاہرین نے چین کی جانب سے انتخابات کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ عوامی احتجاج کی بنا پر بعض سرکاری ادارے بند رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے بعض سرکاری ملازموں کو اداروں تک پہنچنے سے روک دیا۔ مظاہرین رکاوٹوں کو عبور کرکے حکورمت کے ہیڈ کوراٹر میں پہنچنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ واضح رہے چین نے کچھ دنون قبل یہ وعدہ کیاتھا ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو کے لئے انتخابات کرائے جائيں گے اور آئندہ چیف ایگزیکیٹو کے لئے دوہزار سترہ میں انتخابات  ہونگے۔ واضح رہے ہانگ کانگ ایک طویل عرصے تک برطانیہ کے زیر انتظام رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲