2 اکتوبر 2014 - 15:02
دھشتگردی سے مقابلے میں ایران، لبنان کی فوجی حمایت کرنے میں سنجیدہ

لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الجمہوریہ نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی سے مقابلے کے سلسلے میں لبنان کی سیاسی اور فوجی حمایت میں سنجیدہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الجمہوریہ کی آج کی اشاعت میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی سے مقابلے کے لۓ لبنان کی حکومت کی سیاسی حمایت اور اس ملک کی فوج کی فوجی حمایت اور مدد دینے میں پوری طرح سنجیدہ ہے۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ لبنان کے حکام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی تمام ملاقاتیں اہم تھیں۔  اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے ایران کی جانب سے ہتھیاروں کے تحفے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بیروت کی جانب سے تہران کی جانب سے اٹھائے جانے والے برادرانہ قدم کو سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲