2 اکتوبر 2014 - 14:57
مصر کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے

مصر کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب مصر کے شہر اسکندریہ میں ہفتہ عدل کے نام سے حکومت مخالف جلوس نکالا گيا۔ مظاہرین نے سروسز کی سطح کم ہونے، اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی میں کمی، پینے کے پانی کے آلودہ ہونے اور بجلی کے بار بار منقطع ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ جیزہ میں جلوس نکالنے والوں نے معزول صدر محمد مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انھوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مصر کی فوج کے ہاتھوں محمد مرسی کو صدر کے عہدے سے الگ کۓ جانے کے بعد سارے مصر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲