1 اکتوبر 2014 - 08:59
اسرائیلی فوج میں بڑھتی خودکشی سے حکام پریشان

غزہ کی جنگ میں حصہ لینے والی اسرائیلی فوجی خودکشی کر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار معاريف نے اپنے منگل کے شمارے میں لکھا کہ نیم فوجی دستوں نے خصوصی فوجی ٹکڑی جفعاتي بریگیڈ کے تین اہلکاروں کے خودکشی کرنے کے معاملے کی تحقیقات پوری کر لی ہے۔

اسرائیلی اخبار آگے لکھتا ہے کہ اسرائیل کے نیم فوجی دستوں نے، جفعاتي بریگیڈ کے دو اہلکاروں کی اپنے ذاتی ہتھیار سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر خودکشی کرنے اور ابھی حال ہی میں گزشتہ ہفتے اسرائیل میں اسی بریگیڈ کے ایک فوجی افسر کے خودکشی کرنے کے مسئلے پر تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ ان اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں فوجی افسر اس بریگیڈ کا حصہ تھے جنہوں نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کئے تھے اور جس کے دسیوں فوجی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ اخبار ایک خفیہ ذرائع کے حوالے سے لکھتا ہے کہ گزشتہ سال صرف آٹھ فوجیوں نے خودکشی کی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے ہی تین فوجی افسران نے خودکشی کر لی۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ میں شامل فوجیوں کا ذہنی علاج شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کے ٹی وی چینل ٹو نے پیر کو رپورٹ دی تھی کہ درجنوں فوجیوں کو ماہرین نفسیات کے پاس علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔

.......

/169