اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس بم دھماکے میں دسیوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ بعض خبری ذرائع کے مطابق اس بم دھماکہ میں دس افراد شہید اور چھبیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایک خود کش بم دھماکہ تھا۔ بم دھماکے کے بعد شہر میں شدید حفاظتی انتظامات کردئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق کربلا کے بعد بابل اور بصرہ میں بھی بم دھماکے ہوئے ہیں۔ واضح رہے عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں جو بھرپور طرح سے تکفیری دہشتگردوں کی مدد کرکے ملک میں بدامنی پھیلارہے ہیں۔









.......
/169