اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے اگر سیاست دانوں نے غلط اثاثے ظاہر کئے تو ان کا بھانڈا پھوڑ دیں گے جبکہ وکلا کی ٹیم تیار کرلی جو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے غلط تفصیلات دینے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوگا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ٹیکس اکٹھا کیا جاسکتا ہے، ملک کے 2 خاندان گزشتہ 25 سال سے باریاں لے رہے ہیں جو کرپشن کے ذریعے ملک کا سارا پیسہ باہر لے گئے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دھبہ ہے، اللہ نے موقع دیا تو ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲