اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ نے غلطی سے دو بار صلاح الدین صوبے میں واقع عراقی فوج کی چھاؤنی پر حملہ کیا جس میں اس چھاؤنی میں موجود 75 عراقی فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ حملے داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے تناظر میں ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب صلاح الدین صوبے کی کونسل کے نائب سربراہ جاسم محمد حسن العطیہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی آئندہ چند دنوں میں تكریت کے قریب واقع اسپائكر چھاؤنی میں داخل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک دسیوں فوجی مشیر اسپائكر چھاؤنی میں آ چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی حکام نے بارہا کہ چکے ہیں کہ انہیں داعش سے مقابلے کے لئے امریکی کی بری فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
.......
/169