اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وائٹ ہائوس کے عین باہر ایک جھونپڑی میں بیٹھی کونیپشن پیکیوٹو نامی خاتون 1960ء میں سپین سے امریکہ آئیں، کچھ عرصہ نیویارک میں سپین کی حکومت کے لئے کام کرتی رہیں۔ بعد میں خود کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے مشن کے لئے وقف کر دیا۔ کونیپشن کا کہنا ہے ان میں یہ جذبہ جاپان میں ایٹمی دھماکے سے متاثرہ بچوں کی تصویریں دیکھنے کے بعد پیدا ہوا۔ واضح رہے گرمی ہو یا سردی، دھوپ ہو یا بارش۔ کونی ہر قسم کے موسم کی پرواہ کئے بغیروائٹ ہائوس کے باہردھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ وہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کیخلاف شدید احتجاج کرتی رہی ہیں اور امریکی حکومت سے اسرائیل کو فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں ۔
جس جذبے سے یہ بوڑھی خاتون اپنا گھر بار چھوڑ کر دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کی آواز بلند کر رہی ہے وہ جذبہ یقیناً قابل ستائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲