اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے منگل کو نیو یارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایران کے تعلقات اچھے ہو رہے ہیں اور مشرق وسطی کے دو بڑے ممالک کے درمیان اختلافات کم ہو رہے ہیں۔
در این اثنا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے الگ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے یہ کسی بھی ایرانی صدر سے کسی بھی برطانوی وزیر اعظم کی پہلی ملاقات ہوگی۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے کہ جب برطانیہ اور دوسرے مغربی ممالک نے امریکا کی قیادت میں شام میں تكفيري دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے ہیں، جبکہ ایران نے دمشق کی اجازت کے بغیر شام میں کسی بھی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے اس ملک کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب صدرمملکت نے کہا ہے کہ سری لنکا کے صدر سے ملاقات کا ان کا کوئی پروگرام نہيں ہے ۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ اس دورے میں سری لنکا کے صدر سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔
.......
/169