23 ستمبر 2014 - 20:35
مصر کے سابق مفتی: امام علی(ع) نے داعش کے بارے میں خبردار کیا تھا

مصر کے سابق مفتی نے داعش کے خلاف امام علی علیہ السلام کی پیش گوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اس منحرف اور دھشتگرد گروہ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے سابق مفتی نے داعش کے خلاف امام علی علیہ السلام کی پیش گوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اس منحرف اور دھشتگرد گروہ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
المحیط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی جمعہ نے کہا ہے کہ داعش کے اوصاف اسلامی کتابوں مخصوصا حضرت علی علیہ السلام کے خطبوں میں پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے امام علی علیہ السلام کی یہ حدیث نقل کی جس میں آپ نے فرمایا: ’’ ایک زمانے میں جب تم سیاہ پرچموں کو دیکھو تو اپنی جگہ سے حرکت نہ کرنا ( اور ان کے ساتھ نہ دینا) اور اپنے ہاتھوں اور پیروں کو حرکت نہ دینا( یعنی ان کے ساتھ بیعت نہ کرنا اور ان کی مدد کے لیے نہ بڑھنا) اس کے بعد ضعیف قوم ظاہر ہو گی کہ جن کے دل لوہے کے مانند سخت ہوں گے۔ وہ حکومت رکھتے ہوں گے لیکن وہ کسی عہد و پیمان کے پابند نہیں ہوں گے حق کی دعوت کریں گے لیکن ہر گز خود حق پر عمل پیرا نہیں ہوں گے، ان کے نام کنیتیں ہوں گی اور وہ شہروں کے ناموں سے منصوب ہوں گی۔ یہاں تک کہ ان کے درمیان اختلاف پیدا ہو گا اس کے بعد خداوند متعال حق کو جیسا چاہے گا ظاہر کرے گا‘‘۔

علی جعمہ نے کہا: داعش کو اس حدیث کا مصداق قرار دیا اور مزید کہا کہ اس گروہ کی مشکل یہ ہے کہ اسلام کو انہوں نے صحیح نہیں سمجھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲