23 ستمبر 2014 - 15:13
افغانستان: طالبان حملے میں ڈاکٹر ہلاک

افغانستان میں طالبان گروہ نے ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کا نشانہ بناکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے کنڑ کے آئی جی پولیس عبدالحبیب سدخیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈاکٹر، وتہ خیل کے علاقے میں انسداد پولیو مہم میں سرگرم عمل تھا جسے طالبان گروہ نے فائرنگ کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ البتہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اس قسم کے حملوں کا ذمہ دار، طالبان گروہ کو قرار دیا جاتا رہا ہے جنھوں نے اس طرح کے حملے کرنے کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲