اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک خودکش بمبار نے الحوثي گروہ کی ایک چیک پوسٹ پر کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد کے مارے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے تاہم رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں دہشتگردگروہ القاعدہ ملوث ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مرکزي حکومت کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگرد گروہ اس ملک میں خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
.......
/169