اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے آج ایتارتاس کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں ماسکو کی جانب سے نئی تجاویز پیش کیئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کہ جو ہمیشہ دشوار ترین رہے ہیں، ان کے حل میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں روسی وفد نے حالیہ دنوں میں نئی تجاویز پیش کی ہیں اور ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں روس نے ان تجاویز کو پیش کیا ہے اور اس حوالے سے وفود کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کا ساتواں دور جمعہ کے دن سے نیویارک میں شروع ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲