21 ستمبر 2014 - 00:47
شام ميں دہشت گردوں کي ہلاکتيں

شامي فوج نے ايک چيني دہشت گرد سميت متعدد تکفيري دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالي علاقے عين العرب ميں کردوں کے ساتھ ہونے والي ايک جھڑپ ميں کم ازکم اٹھارہ تکفيري دہشت گرد مارے گئے ہيں-

مارے جانے والے سبھي دہشت گردوں کا تعلق بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے بتايا جاتا ہے- عين العرب يا کوباني کے علاقے ميں ہونےواالي اس جھڑپ ميں ايک چيني نژاد دہشت گرد بھي ماراگيا ہے-
ادھر شام کے کرد آبادي والے علاقے ميں تکفيريوں کي دراندازي کے نتيجے ميں کردوں کي زندگياں خطرے ميں پڑگئي ہيں-
بتايا جاتا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے کرد آبادي والے علاقے کوباني کے اطراف کے گاؤوں پر قبضہ کرليا ہے -
کوباني ميں پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل آبادي کو شديد خطرات لاحق ہوگئے ہيں جس کي بناپر لوگوں کي ايک بڑي تعداد ترکي چلي گئي ہے-
اس علاقے ميں يہ انساني الميہ اس وقت رونما ہوا جب شام ميں موجود پيش مرگہ سے موسوم کرد مليشيا کے افراد نے اپني چوکياں خالي کرديں- اطلاعات کے مطابق اس علاقے سے کرد مليشيا کي پسپائي کے سبب سا ٹھ سے زيادہ گاؤوں پر داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصرنے قبضہ کرليا -
.......

/169