16 ستمبر 2014 - 12:59
لندن ٹائمز: سعودی عرب، ترکی اور اردن دوسرا داعش پیدا کرنے کی کوشش میں

لندن ٹائمز نے جدہ میں داعش کے مقابلے کے لیے عالمی اتحاد کے سلسلے میں چند روز قبل منعقدہ نشست کے پس پردہ ہوئے گٹھ جور کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن ٹائمز نے جدہ میں داعش کے مقابلے کے لیے عالمی اتحاد کے سلسلے میں چند روز قبل منعقدہ نشست کے پس پردہ ہوئے گٹھ جور کی خبر دی ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ اس نشست میں موجود ممالک نے یہ تصمیم لیا ہے کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی فورس تیار کی جائے گی اور اس کی ذمہ داری سعودی عرب، ترکی اور اردن پر رکھی جائے گی۔
جدہ میں یہ نشست جو امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور خلیج فارس کی یونین کے اراکین ممالک کے درمیان منعقد ہوئی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متذکرہ تین ممالک مل کر ایک فوج تیار کریں جو پہلے داعش کا مقابلہ کرے اس کے بعد شام کی حکومت کو اپنے ہاتھ میں لے۔
لندن ٹائمز کے مطابق پہلے مرحلے میں اس فورس کے چار ہزار افراد کو اردن میں سی آئی اے کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔ بعد آز آں ان چار ہزار افراد کے ذریعے تین ممالک اردن، سعودی عرب اور ترکی میں مزید افراد کو تربیت دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اوبامہ نے داعش کے مقابلے کے لیے جو راہ ہائے حل پیش کئے ان میں ایک راہ حل یہ تھا کہ داعش کے مقابلے میں ایک فورس تشکیل دی جائے جو داعش کے خطرے کو علاقے سے ختم کرے۔
واضح رہے کہ کسی بھی امریکی عہدہ دار نے اس بات کی ضمانت نہیں دی کہ یہ فورس بعد میں خود ایک دھشتگرد گروہ میں تبدیل نہیں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲