16 ستمبر 2014 - 08:53
داعش کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کی اپیل

عراق میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے داعش کے جدوجہد کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیكولائی میلادینیف نے پیرس میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس میں بان کی مون کی نمائندگی کرتے ہوئے، دہشت گرد گروہ داعش سے جدوجہد کے لئے عالمی سطح پر ہونے والی آمادگي کا ذکر کیا اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی قوانین، مختلف ممالک کے شہریوں حقوق کو پیش نظر رکھنے اور دیگر ممالک کی حاکمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔
در ایں اثنا اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امدادی امور کی سربراہ والیري آموس نے اپنے تین روزہ عراق دورے کے اختتام پر بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشت گردی سے متاثر افراد اور پناہ گزینوں کو انسان دوستانہ امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے اسی طرح عراق میں پیدا ہوئے بحران کے متاثرین کی مدد کے لئے بین الاقوامی سطح پر مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔

.......

/169