اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سافت خانے کے قریب غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق افغانستان دارالحکومت کابل میں یہ دھماکہ اس مقام پر ہوا جہاں اس ملک کی سپریم کورٹ بھی واقع ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا کابل کے ایر پورٹ روڈ پر واقع سپریم کورٹ کے قریب ہوا جہاں قریب میں ہی امریکی سفارت خانہ بھی واقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں غیر ملکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھوئیں کے گہرے بادل اٹھنے لگے۔دھماکے کے بعد امریکی سفارتخانے میں الرٹ جاری کردیاگیا۔ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲