15 ستمبر 2014 - 12:54
ایران و شمالی کوریا کے وزراء خارجہ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تاریخ کے موجودہ دور میں تہران کے خلاف عائد کی جانے والی شدید تریں پابندیاں، کسی بھی دوسرے ملک سے قابل مقایسہ نہیں ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی شام تہران میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری سو یونگ کے ملاقات میں کہا کہ ایران، اپنے اسلامی اور سیاسی نظریات کی بنیاد پر کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے اور اس قسم کے ہتھیاروں کی ایران کی فوجی اسٹراٹجیک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی عوام، غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے، اپنے مسلمہ قانونی حقوق سے چشم پوشی نہیں کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ مغربی ممالک، ایران مخالف پروپیگنڈہ جاری رکھیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقابل فریق ایران کے جوہری مسئلہ کے حل کے لئے حقیقی عزم و ارادے کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات مختصر مدت میں نتیجہ بخش ثابت ہوسکتے ہیں۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری سو یونگ نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اصولی موقف کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم اور طاقتور ملک ہے اور ایران نے مشرق وسطی کے بعض ملکوں میں پیدا ہونے والے بحرانوں کے حل کے لئے منطقی پالیسی اختیار کی ہے۔

.......

/169