اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کاغیر قانونی کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے اتنی لاشیں گرا کر بھی حکمرانوں کے تکبر کی تسکین نہیں ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمراں مخالفین کی آواز کو خاموش کرانا چاہتے ہیں مگر ان کے خلاف اب جدوجہد رکنے والی نہیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے عمل سے حکمرانوں کی نام نہاد جعلی جمہوریت بے نقاب ہو رہی ہے کارکنوں کے راستے بند نہیں ہوں گے بلکہ حکمرانوں کے راستے بند ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں نے پنجاب کی تمام پولیس اسلام آباد طلب کر لی ہے۔ حکمراں پولیس سے گرفتاریوں کے بجائے ان سے سیلاب زدہ علاقوں میں کام لیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں سے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ حکمراں بدیانت اور دھوکہ دہی کے ماہر ہیں ان پر کوئی اعتماد نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲