اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ نے ایسے وقت میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے کہ ایک دن پہلے اس ملک کے صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ داعش کے خلاف حملے شام تک وسیع ہوں گے۔
پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کے حکام کا یہ تبصرہ جمعہ کو سامنے آیا کیونکہ امریکی صدر پر یہ دباؤ تھا کہ وہ داعش سے مقابلے کے سلسلے میں اپنے نظریات کو واضح کریں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا کہ امریکہ، داعش کے خلاف جنگ میں اسی طرح ہے جس طرح ہم القاعدہ کے خلاف ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت آیا جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ ان کے خیال میں جنگ کی اصطلاحات استعمال کرنا غلط ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم دہشت گردانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم بین الاقوامی کوششوں میں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲