11 ستمبر 2014 - 18:55
آپ ہمارے پاس امانتیں ہیں جن کا ہماری گردنوں پر حق ہے

آیت اللہ سیستانی نے بھی اس ملاقات میں ایزدیوں کے اس گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ لوگ ہمارے پاس امانتیں ہیں جن کا ہماری گردنوں پر حق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی نیوز ایجنسی ’’السومریہ نیوز‘‘ کے مطابق ایزدی قبیلے کے ایک گروہ نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔
ایزدیوں نے اس ملاقات میں داعش کے ہاتھوں اپنے قبیلے کے مارے گئے اور بے گھر ہوئے افراد کے اعداد و شمار بیان کئے اور اپنی زندگی کے سخت شرائط کی طرف اشارہ کیا۔
آیت اللہ سیستانی نے بھی اس ملاقات میں ایزدیوں کے اس گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ لوگ ہمارے پاس امانتیں ہیں جن کا ہماری گردنوں پر حق ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ کامیابی کے لیے رنج و الم کو برداشت کرنا ہو گا کہا: ہم کبھی بھی آپ لوگوں کو نہیں بھولیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲