10 ستمبر 2014 - 19:59
امریکی وزیرخارجہ کا اچانک دورہ بغداد

امريکي وزير خارجہ جان کيري بدھ کو اچانک بغداد پہنچے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي وزير خارجہ جان کيري بدھ کو اچانک بغداد پہنچے. امريکي وزيرخارجہ کے اس دورے کا پہلے سےاعلان نہيں کيا گيا تھا -

مغربي ميڈيا کا کہنا ہےکہ جان کيري کے اس دورے کا مقصد عراق کے نئے وزيرا‏عظم حيدرالعبادي سے ملاقات کرنا تھا - امريکي وزيرخارجہ عراق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ اور جمعرات کو جدہ ميں خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ميں بھي شريک ہوں گے -

واضح رہے کہ واشنگٹن کا دعوي ہے کہ جان کيري کے مشرق وسطي کے ملکوں کے دورے کا مقصد دہشت گردگروہ داعش کے خلاف ايک سياسي اور فوجي اتحاد قائم کرنا ہے -
داعش کے خلاف امريکا کي کوششوں ميں ايک ايسے وقت اضافہ ہوا ہے جب بعض ماہرين کا کہنا ہے کہ امريکا کے ان اقدامات کا مقصد عراق اور شام ميں واشنگٹن کي فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنا ہے -
جبکہ بعض ماہرين نے امريکا کے اس قسم کے اقدامات کو دہشت گردي کے تعلق سے واشنگٹن کے دوہرے معيار کا ثبوت بتايا ہے -

پچھلے چند روز کے دوران عرب اور مغرب ملکوں کے اتحاد نے جس نے دہشت گرد گروہ داعش کو تشکيل دينے ميں اہم کردار ادا کيا ہے ظاہري طور پر اس گروہ کي مخالفت شروع کردي ہے جسے شک وشبہے کي نگاہ سے ديکھا جارہا ہے -

.......

/169