10 ستمبر 2014 - 13:40
ایران اور روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں بےاثر

روس کے وزیر توانائی نے ماسکو تہران کے درمیان انرجی کے شعبہ میں تعاون کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو بے نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے اخبار ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق الگزینڈر نواک نے آج کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے روس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کا  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ انرجی کے شعبہ میں تعاون سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نواک نے کہا ہے کہ روس اور ایران تیل،گیس اور انرجی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو  جاری رکھیں گے۔
روس اور ایران نے اگست کے اوائل میں  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام اور باہمی تعاون میں توسیع  کے مقصد سے پانچ  سالہ سمجھوتے پر دستخط کئے تھے ۔
روس اور ایران نے اس سمجھوتے پر اس لئے دستخط کئے تھے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ  کہا گیا تھا کہ امریکہ روس کے  خلاف شدید پابندیاں لگا کر انرجی کے شعبے میں ماسکو تہران کے  درمیان ہونے والے سمجھوتے پر عمل درآمد کو  روکنا چاہتاتھا۔
روس کے وزیر توانائی نے تاکید کی ہے کہ ایران کے ساتھ انرجی کے شعبہ میں تعاون اقوام متحدہ کی قرار داد  کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ یورپی یونین اور  امریکہ نے روس پر یوکرین  کے مشرقی علاقے میں مداخلت کا الزام لگا کر  اس کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ روس نے یورپ اور امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲