9 ستمبر 2014 - 14:55
ایران نے فلسطینیوں کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے دوران دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیاہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ ایران کی سرکار نیوز ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی امبیسیڈر حسین دہقانی نے  پیر کے دن " بچے اور مسلح جنگيں" کے زیر عنوان منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ناوابستہ ممالک کی نمائندگي کرتے ہوئے کہاکہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں میں پانچ سو ایک بچے مارے گۓ ہیں جبکہ تین ہزار سے زیادہ بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ان بچوں کو موت کے گھاٹ اتارنے اور زخمی کرنے والوں کا کیفرکردار تک پہنچایاجانا ضروری ہے۔ حسین دہقانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ عالمی کوششوں کے باوجود ابھی تک جنگوں اور مسلح جھڑپوں میں زیادہ تر بچے ہی مارے جاتے ہیں غزہ میں بچوں کی صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی میں کم از کم تین لاکھ تہتّر ہزار بچے شدید نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کو علاج معالجے کی سخت ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲