اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے ايک مغربي ٹي وي سے انٹرويو ميں ايران کو عراق کا اچھا پڑوسي اور دوست ملک قرار ديا - انہوں نے کہا کہ بغداد تہران کے ساتھ دوستي کے استحکام پر يقين رکھتا ہے -
صدر فواد معصوم نے کہا کہ ان کا ملک ايران کو امريکا کي عينک سے ديکھنے کا قائل نہيں ہے بلکہ ايران کے ساتھ، تعلقات کوبين الاقوامي روابط کے تناظر ميں ديکھتا ہے - انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے داعش کے بارے ميں کانفرنس ميں شرکت اور عراق کي ہر طرح سے مدد کے لئے اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے -
عراق کے صدر نے کہا کہ سقوط موصل نے عراقي فوج کے لئے مشکلات پيدا کردي ہيں - انہوں نے سقوط موصل کے اسباب معلوم کرنے کے لئے جلدازجلد ايک تحقيقاتي کميٹي بنائےجانے کي ضرورت پر زور ديا -
فواد معصوم نے اسي کے ساتھ اپنے ملک ميں سپريم ڈيفنس اينڈ سيکورٹي کونسل کي تشکيل کي ضرورت پر بھي زور ديا.
.....
/169