اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں کے خوف زدہ ہزاروں باشندے، فوج کی جانب سے اس ملک کے ایک اہم شہر کو دہشتگرد گروہ بوکوحرام کے عناصر سے خالی نہ کرائے جانے کے بعد، اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہروں ماڈاگالی، گولاک، میچیکا اور ان کے اطراف میں واقع قضبوں کے باشندوں نے گذشتہ دو روز میں بوکوحرام کی پیشقدمی اور ان علاقوں میں سرکاری فوج کے پے در پے حملوں کے ساتھ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ماڈاگالی، گولاک، میچیکا کے علاقوں کے تمام باشندے اپنا گھربار چھوڑ کر مختلف علاقوں میں فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ادھر نائیجیریا کی سرکاری فوج شہر کو بوکوحرام سے واپس لینے میں ناکام رہی ہے، اور ابھی بھی گولاک شہر بوکوحرام کے قبضے میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲