7 ستمبر 2014 - 12:19
اسرائيل کی الٹی گنتی کا آغاز ہو گیا: اسرائیل ٹائمز

صیہونی اخبار اسرائيل ٹائمز نے لکھا ہے کہ غزہ کی 50 روزہ جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل کی الٹی گنتی شروع ہوگئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی اخبار اسرائيل ٹائمز نے لکھا ہے کہ غزہ کی 50 روزہ جنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل کی الٹی گنتی شروع ہوگئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيلی کینیڈین نژاد صحافی اور تجزیہ نگار سیمحا یا کویوچی نے اسرائيل ٹائمز اخبار کی سائٹ پر شا‏ئع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں حالیہ جنگ غزہ کے نتیجے میں دنیا میں صیہونی حکومت سے متعلق منفی نطریئے میں شدت پیدا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائيل کی بتدریج نابودی کی علامات آشکار ہوگئی ہیں۔اس اسرائيلی صحافی اور تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ اسرائيل غزہ پٹی کی بربادی اور قتل و غارت میں کامیاب ہوا ہے لیکن فوجی اور اسٹریٹیجک لحاظ سے اس کو واضح شکست ہوئي ہے۔اس مضمون میں آیا ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ اسرائيل کو سامراجی اور نسل پرست حکومت قراردیتے ہیں جو بچوں کو نشانہ بناتی ہے اور پوری دنیا کے لوگوں نے مظاہرے کرکے اس حکومت کی نابودی کا مطالبہ کیا ہے۔سیمحایا کویوچی نے مزید لکھا ہے کہ آئندہ چند سال میں عالمی برادری کے ساتھ تعلقات میں اسرائیل کو مشکلات پیش آئيں گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲