اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصرمیں بغاوت مخالف قومی اتحاد کی اپیل پر حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ مصر کے دوسرے سب سے بڑے شہر اسکندریہ میں جمعہ کے روز سے شروع ہوگيا۔ یہ احتجاج " انقلاب تا پیروزی" کے نعرے کے تحت شروع ہوا ہے۔اطلاعات ہیں کہ حکومت مخالف احتجاج کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا – احتجاج میں شریک لوگوں نے مصر کی اقتصادی حالت کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ جولائی سنہ 2013 میں مصرمیں فوج کے ذریعہ سابق صدر محمد مرسی کی سرنگونی کے بعد سے ملک میں متعدد بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں کئي بار تشدد کے بھی واقعات رونما ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲