6 ستمبر 2014 - 13:56
چوبیس نومبر تک ایران کا ایٹمی مسئلہ حل ہوجانے کا امکان

آسٹریا میں ایران کے سفیر نے چوبیس نومبر تک ایران کا ایٹمی مسئلہ حل ہوجانے کا امکان ظاہر کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کی نیوز ایجنسی آپا نے لکھا ہے کہ آسٹریا میں ایران کے سفیر حسن تاجیک نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ ایران اور مغرب کا خیال ہے کہ 24 نومبر تک ایٹمی مسئلے سے متعلق حتمی سمجھوتہ طے پاجائے گا۔  اس آسٹریائی نیوز ایجنسی کے مطابق تاجیک نے مغرب کو اس کی زیادہ طلبی کے سبب خبردار کیا اور کہا کہ امریکہ  جس زيادہ طلبی کا خواہاں ہے وہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان حمید رضا آصفی نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار مشرق کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ مغرب اور ایران نے ایٹمی مذاکرات ميں جامع سمجھوتے تک رسائی کے لئے خوش آئند نتائج کی توقع ظاہر کی ہے ۔ آصفی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ہمیشہ ایٹمی مذاکرات کے عمل پر منفی اثرات مرتب کئے ہيں ۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات ، 18 ستمبر کو نیویارک ميں انجام پائیں گے۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو ، ایران اور تین یورپی ملکوں برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲