6 ستمبر 2014 - 13:26
یمن میں فوج اور حوثی جماعت کے درمیان جھڑپیں

شمالی یمن میں مسلح جھڑپوں کے دوران دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  یمن کے مقامی ذرائع کے حوالے سے جرمن نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ ميں کہا ہے کہ یمن کی فوج، کہ جسے عوامی کمیٹیوں کی حمایت حاصل ہے، اور الحوثی گروپ کے درمیان کل شمالی یمن کے علاقے الجوف میں ہونےوالی لڑائی میں شدت آگئی اور اس جھڑپ میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹی کے 20 افراد ہلاک  اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرا‏ئع نے اسی طرح کہا کہ اس لڑائی میں حوثی گروپ کے بھی دسیوں افراد مارے گئے۔ صوبۂ جوف میں اصلاح پارٹی کے ایک رکن عبد الحمید عامر نے کہا ہے کہ یہ علاقہ ایک لامتناہی جنگ میں داخل ہوگيا ہے اور فوج عوامی کمٹیوں کی حمایت اور تمام فوجی سازو سامان کے ساتھ حوثیوں کے ساتھ نبرد آزما ہے ۔ الحوثی گروہ جو حکومت یمن کی پالیسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے، اس حکومت کی سرنگونی کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب کل یمن کے داالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے موجودہ حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲