5 ستمبر 2014 - 14:14
امریکہ اپنی خواہشات کو یوکرین پر نہ تھونپے: سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔ سرگئي لاوروف نے جمعرات کو اسی طرح امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خواہشات کو یوکرائن پر نہ تھوپے۔روسی وزیرخارجہ نے کسی بھی قسم کے فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کی یوکرائن کی پالیسی میں تبدیلی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی میں تبدیلی اور نیٹو میں شامل ہونے پر یوکرائن کا اصرار، اس ملک کے بحران کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنا دے گا۔ یوکرائن کے وزیر اعظم آرسینی یاتسے نیکوف نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ ان کی حکومت، کسی بھی فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کی پالیسی کو ختم کرکے نیٹو میں رکنیت کے لئے درخواست دینا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی قسم کے فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے کی پالیسی، سال 2010 میں یوکرائن میں منظور ہوئی تھی اور اس وقت کے صدر نے اس قانون پر دستخط کئے تھے۔یوکرائن کے وزیر اعظم ياتسےنيكوف کے مطابق حکومت اس قانون کو تحلیل کرنے سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے۔ اگر یہ بل یوکرین کی پارلیمنٹ  میں منظورہوگیا تو یہ ملک جلد ہی نیٹو میں رکنیت کے لئے کام شروع کردےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲