3 ستمبر 2014 - 07:57
صہیونی جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی جوان شہید ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت نے منگل کی شام، غرب اردن میں قلقیلیہ کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ کے قریب فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیاہے۔ اسی طرح صہیونی حکومت کے فوجیوں نے منگل ہی کو غرب اردن میں جنین شہر کے ایک قضبے میں حملہ کر کے کم از کم 17 فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر صہیونی حکومت کی فوج کے بلڈوزروں نے گذشتہ روز بھی غرب اردن میں واقع الخلیل شہر پر حملہ کر کے زرعی زمینوں کو تباہ اور فلسطینی اسلامی خیراتی انجمن سے وابستہ ایک کارخانہ کو منھدم کردیا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے ہی نابلس شہر میں بیتا کالونی پر حملہ کر کے اس علاقے کے بازار کو بند کروادیا۔

.......

/169