اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے پیر کے دن دارالعلوم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی سرزمین میں روس کی فوج کی موجودگی ناقابل قبول اور روس کے اس اقدام کا کوئی جواز تھا۔ ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روس اس کوشش میں ہے کہ یوکرین کو اس بات پر اکسائے کہ وہ اپنی ڈیموکریسی کے آپشن کو ہتھیاروں کی طاقت سے چھوڑ دے۔ برطانیہ کے وزیراعظم نے اسی طرح روس کو خبردار کیا کہ اگر وہ یوکرین کے حوالے سے اپنے ملک کی موجودہ پالیسیوں کو اسی طرح جاری رکھے گا تو عالمی برادری اور روس کے درمیان تعلقات کے معیارات تبدیل ہوجائیں گے۔ ڈیوڈ کیمرون نے تاکید کی کہ روس اس بات کو محسوس کرے کہ اس کی جانب سے مشرقی یوکرین میں حکومت مخالفین کی جاری حمایت کی صورت میں، اسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
.......
/169