2 ستمبر 2014 - 09:23
ہزاروں امریکی شہری داعش کے رابطے میں ہيں

امریکی کانگریس نے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ اس ملک کے ہزاروں شہری، عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے میں ہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی اطلاعاتی کمیٹی کے صدر مائکل راجرز نے فاکس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئۓ کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کئی ہزار امریکی شام میں داعش سے رابطے میں ہوں اور موجودہ رپورٹوں کے مطابق اب تک کئی امریکی شام کا سفر کرچکے ہيں اور داعش سے ٹریننگ لے چکے ہيں۔
مائکل راجرز امریکی فیڈریل پولیس ایف بی آئی کے سابق اہلکار بھی رہ چکے ہيں اور امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کی اہم شخصیات میں شمار کئےجاتے ہيں۔
مائیکل راجرز کے مطابق داعش سے ٹریننگ لینے والے کچہ امریکی اپنے وطن لوٹ آئے ہيں اور کچہ ابھی بھی شام میں ہیں ۔

.......

/169