اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولان نے گزشتہ شب یورپی یونین کےسربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس نیوز میں روس کے خلاف عائد پابندیوں میں شدت پیدا کرنےکی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے روس مخالف پابندیوں میں شدت پیدا کرنے کے سلسلے میں یورپی یونین کے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان پابندیوں کی نوعیت کے بارے میں فیصلے کو آئندہ ہفتوں تک ملتوی کردیا۔ فرانسیسی صدر نے دعوی کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ روس کے فوجی مشیر یوکرائن کے مخالفین کی صف شامل ہیں۔ یوکرین کی حکومت بھی اس بات کی مدعی ہےکہ روس کے فوجی یوکرین کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔
.......
/169