اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ بوکوحرام کے اراکین نے کیمرون سے ملنے والی سرحد کے قریب واقع شہر گامبار و نگالا کے متعدد باشندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ مسلح گروہ بوکوحرام نے رواں ہفتے کے دوران گامبارونگالا شہر کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد اس شہر کے سیکورٹی مراکز کو اپنے ہاتھ میں لے کر اس شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ کیمرون کے شہر فوتوکول میں پناہ حاصل کرنے والے گامبارو کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے مسلح افراد بڑی آسانی کے ساتھ گامبارو کے باشندوں کو قتل کردیتے ہیں اور واضح اہداف کے لۓ مظالم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنہ دو ہزار نو سے اپنے تشدد آمیز اقدامات کا آغاز کیا اور یہ گروہ نائجیریا کے لۓ ایک بڑے سیکورٹی خطرے میں تبدیل ہوچکا ہے۔
.......
/169