31 اگست 2014 - 08:02
ایران، اراک ری ایکٹر کی ری ڈیزائنگ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اراک ری ایکٹر کے مرکزی نظام کی ري ڈیزائنگ کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحي نے بدھ کو بتایا کہ ایٹمی پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کے تباہ کن اقدامات سے مقابلے کے لئے اراک کے ایٹمی ری ایکٹر کے مرکزی نظام کی ري ڈیزائنگ کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری توانائی کا ادارہ، نئے جوہری ایندھن کی پیداوار کے لئے اس کی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا۔

اکبر صالحي نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران، ترقی پذیر ممالک کے لئے ویكسینیشن بنانے کے مقصد سے پیشرفتہ سینٹري فيوج کی پیداوار کے لئے تیار ہے۔ جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے پیشرفتہ خاص طور پر افزودہ یورینیم کے لئے سینٹري فيوج کی پیداوار کے بارے میں کہا کہ جنیوا معاہدے کی بنیاد پر تحقیق اور پیشرفت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

علی اکبر صالحي نے کہا کہ ایران نے اپنے پیشرفتہ سینٹري فيوج یعنی آئی آر-8 کے بارے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو آگاہ کر دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھوں نطنز کے قریب صیہونی جاسوسی ڈرون طیارے کو مار گرانے کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملک ایسی صورت میں تعاون اور امداد باہمی کی بات کر رہے ہیں کہ جب ایران کے خلاف ان کے اور ان کے حامیوں کے حملے جاری ہیں۔

علی اکبر صالحی نے کچھ رکن ممالک کے بارے میں ایجنسی کے امتیازی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے سوال پوچھ کر ایجنسی، ایران کے کئی جوہری موضوعات کے حل کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری مذاکرات کے دوران کچھ بھی نہیں چھپایا اور اس نے ہمیشہ ہی شفافیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

.......

/169