اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال عید قربان کے موقع پر سعودی عرب پر حملہ کریے گا۔
سعودی عرب پر حملے کا اعلان ایسے حال میں کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب سمیت کئی دیگر عربی ممالک مختلف دھشتگردانہ تنظیموں کو پروان چڑھاتے ہیں۔
داعش نے سعودی عرب اور دیگر عربی ممالک پر حملے کی وجہ کو ان کا دھشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنا بتایا ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ داعش کا سعودی عرب کے مواصلاتی ذرائع سے گہرا رابطہ ہے اور سعودی عرب کی جانب سے اس دھشتگرد گروہ اور دیگر گروہوں کی مالی حمایت کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تاہم کئی بار یہ دھشتگرد گروہ سعودی عرب پر حملے کی دھمکی دے چکا ہے جبکہ اس نے اپنے گزشتہ ایک بیان میں خانہ کعبہ کو بھی مسمار کرنے کی دھمکی دی تھی۔
.............
242