اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مختلف علاقوں کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد غزہ کی تحریک مزاحمت کی حمایت اور اسرائیل کی بربریت کی مذمت میں مظاہرہ کیا اور اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اسی طرح لرستان کے عوام نے بھی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کرکے اس غاصب حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔ صوبۂ خراسان رضوی ، خراسان جنوبی، اردبیل، مغربی آذربائیجان، یزد ، چھار محال و بختیاری کے عوام نے بھی غزہ کی جنگ میں اسرئیل پر، فلسطین کے مظلوم اورنہتے عوام کی کامیابی پر ریلیوں کا انعقاد کیا اور اس کامیابی کا جشن منایا ۔
.......
/169