28 اگست 2014 - 16:47
یوکرین میں جنگ، جانی نقصانات میں مزید اضافہ

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں جنگی نقصانات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین میں جولائی کے مہینے میں خاصا جانی نقصان ہوا ہے جہاں روزانہ چھتّیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس رپورٹ میں، جو جمعے کے روز جاری کی جانے والی ہے، کہا گیا ہے کہ جولائی و اگست کے درمیانی چار ہفتوں کے دوران کم از کم بارہ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ جانی نقصان، اپریل میں شروع ہونے والی جنگ کے جانی نقصان کے مقابلے میں دگنہ زیادہ ہے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران یوکرین کی سرکاری فوج نے مخالفین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خاصی پیشرفت کی ہے اور کئی شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے مخالفین کے ٹھکانوں کا محاصرہ کافی تنگ کردیا ہے۔ انتالیس صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان میں وہ دو سو اٹھانوے افراد شامل نہیں ہیں جو مشرقی یوکرین میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

.......

/169