اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے آج اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں ترکی کے بارہیوں صدر کی حیثیت سے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کا حزب اختلاف کی اہم ترین جماعت پیپلز ڈموکریٹک پارٹی نے بائیکاٹ کیا۔ واضح رہے کہ ترکی میں رجب طیب اردوغان سنہ دو ہزار تین سے اقتدار میں ہیں اور وہ وزیر اعظم کے بہت سے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جنھوں نے ملک میں صدارتی نظام کی برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بنیادی آئين میں تبدیلی لانے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
.....
/169