28 اگست 2014 - 16:43
یوکرین میں میزائل حملہ، گيارہ افراد ہلاک

مشرقی یوکرین پر ہونے والے ایک میزائل حملے میں کم از کم گيارہ افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونٹسک پر یہ میزائل حملہ آج انجام پایا۔کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ یوکیرن کے فوجیوں کی جانب سے انجام پایا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مشرقی یوکرین میں جاری بحران کے نتیجے میں ابتک ٹو ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اپریل میں مخالفین کو پسپا کرنے کیلئے یوکرین کے فوجیوں کی کاروائی کے بعد سے مشرقی یوکرین کے روس نواز علاقوں میں یوکرین کے فوجیوں اور حکومت مخالف فورسیز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

.......

/169