اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني حکومت اور فلسطيني گروہوں کے درميان طويل المعياد جنگ بندي کا سمجھوتہ ہوجانے کي خبر کے بعد ، طولکرم، رام اللہ، جنين، اور نابلس کے عوام غزہ کي غير مساوي جنگ ميں اسلامي استقامت کي فتح کا جشن منانے کے لئے ہزاروں کي تعداد ميں سڑکوں پر نکل آئے-
بيت المقدس ميں مقيم فلسطيني باشندوں نے بھي مسجد الا قصي ميں جاکر اس فتح کا جشن منايا- ادھر منگل کي رات جنگ بندي کے اعلان کے ساتھ ہي غزہ کے عوام نے بھي صيہوني جارحيت کے مقابلے ميں فلسطيني استقامت کي کاميابي کا جشن منايا-
غاصب صہيوني حکومت کے ساتھ جنگ بندي کے معاہدے ميں شامل اہم ترين شقوں ميں غزہ کا محاصرہ ختم کرنا اس علاقے کي تمام گزرگاہوں کا کھولا جانا شامل ہے کہ جو فلسطينوں کي جانب سے جنگ بندي کي اہم ترين شرائط تھيں -
.......
/169