اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي، امریکہ کے ساتھ اختلافات جاری رہتے ہوئے، آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے نیٹر کے اہم اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ افغان صدر کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ حامد کرزئي 2014 کے بعد افغانستان میں غیرملکی افواج کی تعیناتی جاری رہنے کے سلسلے میں امریکہ سے مخالفت کے سبب آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے – ایمل فیضی نے کہا کہ حامد کرزئي نے نیٹو کی دعوت کے رد عمل میں کہا ہے کہ ان کی جگہ نئے افغان صدر یا موجودہ حکومت کا ایک سینئر رکن نیٹو کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویلز میں 4 اور 5 ستمبر کو ہونے والے نیٹو کے اجلاس کا مقصد افغانستان میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے خاتمے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کو درکار امداد کا جائزہ لینا ہے۔ سال 2014 کے بعد افغانستان میں بعض غیرملکی فوجیوں کو باقی رکھنے کی نیٹو کی خواہش ہے جس کے لئے حکومت افغانستان کی منظوری ضروری ہے اور حامد کرزئي نے ابھی تک یہ منظوری نہیں دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲