25 اگست 2014 - 19:33
آئي اے ای اے تعاون کے موقع سے فائدہ اٹھائے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور ایران کےایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے ایران کے ساتھ تعاون کے موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج صنعتی تخریبکاری سے مقابلے سے متعلق منعقدہ ایک نمائشگاہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون میں سست رفتاری سے متعلق بعض یورپی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا تعاون تسلی بخش ہے اور آج تک اس نے تیرہ سوالات کے جواب دے دیۓ ہیں اور مزید پانچ سوال ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور ایران کےایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کا مقصد ایران کی نیک نیتی اور لچک کا مظاہرہ کرنا ہے اور جہاں تک ممکن ہوا بعض ایٹمی مراکز اور کانوں کے معائنے کی اجازت دی گئی ۔

.......

/169