25 اگست 2014 - 18:59
صیہونیوں کا ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ

انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے خاخام یہودا گلیک کی سربراہی میں ایک اشتعال انگیز اقدام کے زریعے مسجد کی توہین کی اور مسجد کے صحن سے القبہ الصغرہ پر چڑہنے کی کوشش کی جس پر مسجد کے محافظیں نے سخت مزاحمت کی اور اسطرح وہ اپنے مزموم مقصد میں ناکام ہوگئے۔یاد رہے انتہا پسند صیہونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی توہین اور اسطرح کے دیگر اقدامات انجام دئیے جاتے ہین جس کی وجہ سے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی قیدیوں کی تنظیم الاسیر نے بتایا ہے کہ جون 2014 سے لیکر اب تک اسرائیلی حکومت نے چھ سے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جس میں دو سو کے قریب بچے ہیں.

.......

/169